بھیرہ بار کے وفد کی صہیب احمد بھرتھ اور رانا محمد اقبال سے ملاقات

 بھیرہ بار کے وفد کی صہیب احمد بھرتھ اور رانا محمد اقبال سے ملاقات

بھیرہ بار کے وفد کی صہیب احمد بھرتھ اور رانا محمد اقبال سے ملاقات 25 لاکھ روپے گرانٹ کا چیک جاری،کمپلیکس کی تعمیر کیلئے جلد پیش رفت متوقع

بھیرہ ،میانی( نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے وفد کی صوبائی وزیر مواصلات بیرسٹر ملک صہیب احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال سے ملاقات۔ بھیرہ بار کیلئے 25 لاکھ روپے گرانٹ کا چیک جاری۔ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے جلد پیش رفت متوقع۔صدر بار ایسوسی ایشن بھیرہ مہر حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ کی قیادت میں بار ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر مواصلات بیرسٹر ملک صہیب احمد بھرتھ اور وزیر قانون رانا محمد اقبال سے ملاقات کی اور جوڈیشل کمپلیکس بھیرہ اور بھیرہ بار کے وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر قانون نے بھیرہ بار کیلئے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے 25 لاکھ روپئے کا چیک صدر بھیرہ بار مہر حبیب نواز وینس کے حوالے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات بیرسٹر ملک صہیب احمد بھرتھ اور سیکرٹری قانون پنجاب بھی موجود تھے ۔ بھیرہ بار کے وکلاء کی فلاح کیلئے گرانٹ دلوانے میں ملک صہیب احمد بھرتھ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ صوبائی وزیر مواصلات بیرسٹر ملک صہیب احمد بھرتھ چند یوم قبل وفاقی حکومت سے بھی بھیرہ بار کو 25 لاکھ روپئے کی گرانٹ دلوا چکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں