تجاوزات کے خلاف آپریشن، مزید5 دوکانیں سیل ،سامان ضبط

تجاوزات کے خلاف آپریشن، مزید5 دوکانیں سیل ،سامان ضبط

تجاوزات کے خلاف آپریشن، مزید5 دوکانیں سیل ،سامان ضبط مسلم بازار، شربت چوک، محمدی بازارسمیت دیگر بازاروں میں دوکانیں سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، مزید5 دوکانیں سیل، لاکھوں روپے کا سامان ضبط کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کی خصوصی ہدایت پر کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ نے تجاوزات کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کیا، اس دوران مسلم بازار، شربت چوک، محمدی بازار، لیاقت مارکیٹ سمیت دیگر بازاروں میں پانچ دوکانیں سیل کر دی گئیں، اور تجاوز کیا گیا بھاری سامان قبضہ میں لے لیا گیا، اس دوران عملے کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم پولیس آمد پر صورتحال کنٹرول میں رہی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں