کالج کے طلباء گروپ نے سیکنڈ ائیر کے طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

کالج کے طلباء گروپ نے سیکنڈ ائیر کے طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

کالج کے طلباء گروپ نے سیکنڈ ائیر کے طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالاپکڑ کر گھسیٹتے ہوئے ویرانے میں لے جا کرتشدد سے دانت توڑ ڈالے ، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جگا ٹیکس نہ دینے پر کالج کے طلباء گروپ نے سیکنڈ ائیر کے طالبعلم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بتایا جاتا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا رہائشی محمد سلیمان گورنمنٹ سلطان آباد کے امتحانی سنٹر سے سکینڈ ائیر کا سالانہ پیپر دیکر نکلا تو اسے باہر کھڑے شہیر، واصف، عبداﷲ وغیرہ نے پکڑ لیا اور گھسیٹتے ہوئے ویرانے میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے دانت توڑ ڈالے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان کا تعلق مقامی کالج سے ہے جنہوں نے ایک گروپ بنا رکھا ہے ،جو طالبعلموں کو ہراساں اور من مانی کرتے ہیں ،طالبعلموں کو کہا جاتا ہے کہ ہمیں جگا ٹیکس دیا کرو وگرنہ کالج میں پڑھنے نہیں دینگے ۔جس پر پولیس نے 7نامزد اور تین نامعلوم طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں