بہلوال :خاتون کی لاش کا معمہ حل ، شوہر نے قتل کیا
بہلوال :خاتون کی لاش کا معمہ حل ، شوہر نے قتل کیاجرم چھپانے کے لئے لاش نہر میں بہادی، ملزم احسن اوربھائی گرفتار
بھلوال(نمائندہ دنیا) 9 مئی 2026 کو بھلوال سٹی پولیس کو نہر سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی، جس کا گلا تیز دھار آلے سے کٹا ہوا تھا۔ مقتولہ کی شناخت کے حوالے سے موقع پر کوئی ثبوت یا سراغ موجود نہ سے تھا۔ واقعے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے فوری طور پر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کا ہو دائرہ وسیع کیا۔ ڈی پی او سر گودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر بھلوال سٹی پولیس نے روایتی و جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا۔ مقتولہ کے فنگر پرنٹس حاصل کر کے نادرار یکارڈ سے اس کا فیملی ٹری نکالا پر گیا، جس کی بدولت مقتولہ کی شناخت کی گئی جو کہ فریال بی بی ولد محمد خان سکنہ چک نمبر 6 ایم ایل پھلروان کے نام ہوئی، پولیس نے مقتولہ کے شوہر احسن کو طلب کر کے پوچھ گچھ کی۔ دوران انٹروگیشن احسن نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے بھائی فرمان کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو قتل کیا اور جرم چھپانے کی نیت سے لاش نہر میں بہادی، بھلوال سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم احسن اور اس کے بھائی فرمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ دوران تفتیش قتل کی وجہ جو سامنے آئی وہ یہ تھی ہے ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس وجہ سے اس نے اپنی بیوی کو قتل کیا اور اگلے ہی دن دوسری عورت سے نکاح کر لیا، ملزمان سے آلہ قتل بر آمد کیا جا چکا ۔