کار ڈرائیور نے موٹرسائیکل سواروں کوٹکر مار دی ، ایک جاں بحق
کار ڈرائیور نے موٹرسائیکل سواروں کوٹکر مار دی ، ایک جاں بحق خوشاب سے سرگودہا جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا ،دیا ، کار ڈرائیورفرار
شاہ پور صدر(نامہ نگار ) شاہ پور سٹی اڈا پر ایک تیزرفتار کار ڈرائیور نے دو موٹرسائیکل سواروں کو پیچھے سے ٹکر دے ماری جس سے خوشاب کا رہائشی محمد امیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، جبکہ اس کے ساتھی کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے تحصیل ہسپتال شاہ پور منتقل کر دیا ، موٹرسائیکل سوارپر خوشاب سے سرگودہا جا رہے تھے کہ ان کے پیچھے سے آنے والی کار نے تیزرفتاری کے باعث ٹکر مار دی جس سے سترسالہ بزرگ محمد امیر ولد محمد خان سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ پہنچ گیا اور زخمی و جاں بحق کو تحصیل ہسپتال شاہ پور صدر پہنچا دیا ، نامعلوم ڈرائیور کار بھگا کر فرار ہو گیا ۔