شاہ پور صدر ،قتل کے مجرم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ

  شاہ پور صدر ،قتل کے مجرم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ

شاہ پور صدر ،قتل کے مجرم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ملزم نے چار سال قبل ایک نوجوان کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا

شاہ پور صدر(نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج شاہ پور نور محمد نے تھانہ شاہ پور کے قتل کے ایک مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم غلام عباس کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جرمانے کی رقم مقتول کے ورثاء کو ادا کی جائے گی۔ملزم نے چار سال قبل ایک نوجوان عابد حیات کو معمولی تلخ کلامی پر بارہ بور بندوق سے فائرنگ کر کے سرعام قتل کر دیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں