ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا اچانک دورہ
شاہ پور صدر(نامہ نگار ) ڈی آئی جی جیل خانہ جات سرگودہا ریجن سعید اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی، قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، طبی خدمات اور خوراک کے معیار کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی پریزن نے بیرکس، ہسپتال، کچن، ملاقات شیڈ اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے قیدیوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل دریافت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ سعید اللہ گوندل نے جیل عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قیدیوں کی اصلاح و تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے جاری پروگراموں کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے میں مدد مل سکے ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ابوبکر عبداللہ اور دیگر جیل حکام موجود تھے