ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا شہر کے مختلف مقامات کادورہ
میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کھو کھر کا اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ اور ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان کے ہمرا ہ شہر کے مختلف مقامات کادورہ کیا۔
اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلہ میں غیر استعمال شدہ کمر شل سرکاری زمینوں کا موقع پر ملا حظہ کیا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ حکو متی ویژن کے مطابق متعلقہ زمینوں کی فوری نشاندہی کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ حکو مت کے بزنس پلا ن پر عملدرآمد کویقینی بنا یا جا سکے ۔