محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ،ڈپٹی کمشنر خوشاب

 محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی  حکومت کی اولین ترجیحات میں  شامل ،ڈپٹی کمشنر خوشاب

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت صاف پانی اتھارٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،

جس میں ضلع بھر میں شہریوں کو صاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران خوشاب بوٹلنگ پلانٹ کے حوالے سے متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبے کی موجودہ صورتحال، استعداد کار اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کی افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام امور کو بروقت اور مثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو معیاری پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ اجلاس میں مختلف تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں