مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر ہونیوالی پیش رفت کا ضلع وار جائزہ
مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر ہونیوالی پیش رفت کا ضلع وار جائزہ دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اپنے ذرائع آمدن (او ایس آر) سے جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں اضلاع میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا ضلع وار جائزہ لیا گیا۔ کمشنر سرگودھا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ او ایس آر فنڈز سے مکمل ہونے والے منصوبے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مقامی انفراسٹرکچر کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اجلاس میں ریونیو میں اضافے ، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو موثر انداز میں مکمل کرنے کے مختلف پہلووں پر بھی غور کیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور ان کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ عوام کو ان کے ثمرات بروقت حاصل ہو سکیں۔