خلیفہ دؤم سیدنا حضرت فاروق اعظمؓ عظیم شخصیت ہیں :مولانا ملک محبوب الرسول قادری

  خلیفہ دؤم سیدنا حضرت  فاروق اعظمؓ عظیم شخصیت ہیں  :مولانا ملک محبوب الرسول قادری

خوشاب(نمائندہ دُنیا)انٹر نیشنل غوثیہ فورم کے چیئر مین مولانا ملک محبوب الرسول قادری نے کہا ہے کہ اسلام کو رفعت و عظمت، کی بلندیوں تک پہنچانے والے خلیفہ دؤم سیدنا حضرت فاروق اعظمؓ وہ عظیم شخصیت ہیں جن پر تاریخ اسلام ناز کرتی ہے ۔

 آپ کے سایہ سے بھی شیطان بھاگتا تھا ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار یکم محرم الحرام کو یوم شہادت سیدنا فاروق اعظم کے حوالے سے منعقدہ روحانی محفل سے خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ آپ کا دورخلاف نے صرف اسلامی فتوحا ت کا دور تھا بلکہ اس دوران بیت المال کا قیام عمل میں آیا ، نماز تراویح با جماعت شروع کی گئی ، مسافر خانے قائم ہوئے ،اگر ہمارے حکمران آج بھی سیدنا حضر ت فاروق اعظمؓ کا طر زحکومت اپنا لیں تو ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں