آٹو رکشہ میں غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر ڈرائیور گرفتار
سلانوالی (نمائندہ دنیا) پنجاب ہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر نمبر آٹو رکشہ میں بطور فیول غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پنجاب ہائی وے پولیس چوکی شاہین آباد نے سلانوالی فاروقہ روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب ایک بغیر نمبر آٹو رکشہ کو روک کر تلاشی لی تو رکشہ میں ایل پی جی گیس کے استعمال کے لیے غیر معیاری سلنڈر نصب پایا گیا۔قانون کی خلاف ورزی پر رکشہ ڈرائیور خدا بخش ولد محمد شہباز خان سکنہ قصبہ بھوڑانی تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ رکشہ تھانہ سلانوالی میں بند کر دیا گیا۔