سلانوالی:محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی روٹس کی کڑی نگرانی کا اعلان

سلانوالی:محرم الحرام کے  دوران فول پروف سکیورٹی روٹس کی کڑی نگرانی کا اعلان

سلانوالی (نمائندہ دنیا) ڈی ایس پی سلانوالی فیصل عباس چدھڑ نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس عزا کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جامع سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے تھانہ سلانوالی کے ایس ایچ او سرفراز احمد دتوانہ اور ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر وسیم عباس کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں کے روٹس اور مجالس عزا کے مقامات کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور حساس مقامات پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں