انار کلی بازار میں شہری کی جیب کٹ گئی

 انار کلی بازار میں شہری کی جیب کٹ گئی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مارکیٹ میں خریداری کے لیے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔

 تھانہ کوتوالی کے علاقے انار کلی بازار میں خرم نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں