غیر متوازن سوئی گیس شیڈول، گھریلو خواتین شدید پریشان

غیر متوازن سوئی گیس شیڈول، گھریلو خواتین شدید پریشان

سلانوالی (نمائندہ دنیا)شہر میں سوئی گیس کی غیر متوازن اور محدود فراہمی کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

سلانوالی میں سوئی گیس صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں صرف دو دو گھنٹے کے لیے فراہم کی جا رہی ہے ، جس کے باعث 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر صرف 6 گھنٹے گیس دستیاب ہوتی ہے جبکہ 18 گھنٹے گیس بند رہتی ہے ۔اس صورتحال کے باعث خصوصاً گھریلو خواتین کو امور خانہ داری میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مقررہ شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے ، جسے وہ ظلم قرار دے رہے ہیں ۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے سوئی ناردرن گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گیس کی فراہمی کا متوازن اور مؤثر شیڈول ترتیب دیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں