ایل پی جی کی مصنوعی قلت، شہری مہنگی خریدنے پر مجبور

ایل پی جی کی مصنوعی قلت، شہری مہنگی خریدنے پر مجبور

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ایل پی جی کی مبینہ مصنوعی قلت کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود مختلف مقامات پر ایل پی جی گیس من مانے اور زیادہ نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہے ، جس سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ صرف دکانداروں کی من مانی نہیں بلکہ مبینہ ذخیرہ اندوزی بھی ہے ، جس کے باعث مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔عوام نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف دکانداروں کے خلاف کارروائی کے بجائے ذخیرہ اندوز عناصر اور گوداموں کی بھی سخت نگرانی کی جائے تاکہ ایل پی جی کی فراہمی اور قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں