سرگودھا ڈویژن،آسٹریلیا میں تعلیمی روابط ڈاکٹر مہر محسن رضا بکھر فوکل پرسن مقرر
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام (PMYP) نے ڈاکٹر مہر محسن رضا بکھر کو سرگودھا ڈویژن اور آسٹریلیا کے درمیان تعلیمی روابط کے فروغ کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے ۔
ڈاکٹر مہر محسن رضا بکھر کا شمار ملک کے نمایاں نوجوان ماہرینِ تعلیم میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے 26 سال کی عمر میں یونیورسٹی آف سرگودھا سے شعبہ تعلیم میں پی ایچ ڈی مکمل کی اور بعد ازاں آسٹریلیا کی معروف Deakin University کے اسکول آف ایجوکیشن سے اعلیٰ تعلیم کی گورننس، پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے موضوع پر دوسری پی ایچ ڈی حاصل کی۔