سینئر سٹیزن فاؤنڈیشن سرگودھا کا ماہانہ اجلاس

سینئر سٹیزن فاؤنڈیشن  سرگودھا کا ماہانہ اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سینئر سٹیزن فاؤنڈیشن سرگودھا کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چیٔرمین عبدالقادر خان منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور درودِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں خصوصی گفتگو کی گئی،چیئرمین عبدالقادر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا اور نہایت مقدس مہینہ ہے جو ہمیں صبر، قربانی، ایثار اور حق و صداقت پر قائم رہنے کا درس دیتا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا پوری انسانیت کے لیے ایک عظیم مثال ہے اور حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،اجلاس میں سینیٔر وائس چیٔرمین کوثر علی بھٹی، وائس چیٔرمین ڈاکٹر شیر محمد رانا، جنرل سیکرٹری شاکر انصاری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا ذوالفقار علی ،نذیر ولسن گل ڈائریکٹر ، سیکرٹری فنانس سیف اﷲ ، اکرم حنیف ،پروفیسر ڈاکٹر منظور ، خالد سلیم ، عبدالماجد اور محمد بخش نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں