محرم الحرام کے دوران صبر، تحمل اور برداشت کا عملی مظاہرہ سب کی مشترکہ ذمہ داری:قاری عتیق الرحمان

محرم الحرام کے دوران صبر، تحمل اور  برداشت کا عملی مظاہرہ سب کی مشترکہ  ذمہ داری:قاری عتیق الرحمان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مذہبی رہنماء قاری عتیق الرحمان صدیقی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران صبر، تحمل اور برداشت کا عملی مظاہرہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن و امان، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا تاکہ محرم الحرام کے ایام پرامن، باوقار اور مذہبی احترام کے ساتھ گزر سکیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران قانون کی پاسداری، باہمی احترام اور اتحادِ امت کو فروغ دینے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ ملک میں امن، استحکام اور یکجہتی کی فضا مزید مضبوط ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں