شیعان حیدر کرار کونسل اور میٹروپولیٹن میں رابطہ کمیٹی تشکیل
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)شیعان حیدر کرار کونسل کے اکابرین میجر سید محمد سبطین نقوی، سید احمد مسعود زاہدی، سید ظفر عباس بخاری، چودھری امتیاز علی، چودھری بشارت علی باجوہ، سید علی عباس کاظمی، سید علی رضا بخاری، سید علی نقوی اور سید حسن عسکری بخاری کی سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن احمد بلال مخدوم سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں محرم الحرام کے انتظامی امور پر مشاورت کی گئی اور عزادارانِ مظلوم کربلا کو بروقت انتظامی سہولیات کی فراہمی کیلئے مشترکہ طور پر ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کے مطابق سید علی رضا بخاری، سید علی کاظمی، سید عباس رضا بخاری، چودھری امتیاز علی اور سید مجاہد رضا بخاری کو ممبران نامزد کیا گیا ہے ۔