11 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش ، ملزم پر مقدمہ

11 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ  بنانے کی کوشش ، ملزم پر مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گیارہ سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالا اوباش محلے دار قانون کی زد میں آ گیا۔

 پولیس کے مطابق 26جنوبی میں فیضان نامی شخص نے محنت کش محمد شکیل جو کہ اپنی بیوی کو لے کر ہسپتال چیک اپ کیلئے گیا ہوا تھا کے گھر میں داخل ہو کر اسکی گیارہ سالہ بیٹی مسماۃ(ا) کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم متاثرہ بچی اور اس کے چھوٹے بہن بھائیوں نے چیخ وپکار شروع کر دی جس پر ملزم بھاگ نکلا تاہم اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں