گدھا واپس مانگنے پر چار افراد نے مخالف کو مار مار کر ادھ موا کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گدھا واپس مانگنے پر چار افراد نے مخالف کو مار مار کر ادھ موا کر دیا۔
چک میانہ میں تصور وغیرہ دیہہ کے رہائشی علی عمران کے ڈیرہ سے گدھا زبردستی کھول کر لے گئے جس کی واپسی کے تقاضا پر ملزمان نے علی عمران پر کلہاڑی اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔