شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں امت مسلمہ کیلئے حق گوئی اور اتحاد کا روشن پیغام :سعید اختر

شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں  امت مسلمہ کیلئے حق گوئی اور  اتحاد کا روشن پیغام :سعید اختر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ناظم مالیات و مذہبی و سیاسی امور مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی سرگودھا شیخ سعید اختر کوئلی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں امت مسلمہ کے لیے صبر، استقامت، حق گوئی اور اتحاد کا روشن پیغام ہیں۔

محرم الحرام ہمیں ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے ، حق کا ساتھ دینے اور اسلامی اقدار پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں امن، رواداری، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی اشد ضرورت ہے ۔ تمام مکاتب فکر کو باہمی احترام، برداشت اور اتحاد کی فضا کو فروغ دینا چاہیے تاکہ معاشرے میں امن و استحکام برقرار رہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی مضبوط ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں