زمین کے تنازع پر جھگڑا، 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے 7 جنوبی میں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہونے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔
جبکہ علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔گاؤں کے محلہ سیداں والا میں فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ اس دوران ملزم سرور وغیرہ درجن سے زائد افراد نے مبینہ طور پر ڈنڈوں، سوٹوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر کے امجد محمود، محمد ظہور، محمد امجد، پروین بی بی اور انعم کو زخمی کر دیا۔واقعے کے بعد علاقہ میدان جنگ بنا رہا، تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر ملزمان فرار ہوگئے ۔پولیس نے چھ نامزد اور نو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔