محرم الحرام ، تمام اداروں کو رابطے مضبوط کرنے کی ہدایت

محرم الحرام ، تمام اداروں کو رابطے مضبوط کرنے کی ہدایت

محرم الحرام ، تمام اداروں کو رابطے مضبوط کرنے کی ہدایت نکاسی آب، واٹر سپلائی، ستھرا پنجاب صفائی انتظامات کی رپورٹ پیش کی گئی

خوشاب (نمائندہ دنیا) محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، اے سی خوشاب چودھری ضیااللہ، ایم ڈی واسا، واپڈا، محکمہ صحت، ریسکیو سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ جبکہ نوشہرہ، نورپور اور قائدآباد کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی اپنی تحصیلوں میں محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس اور انتظامات پر بریفنگ دی۔اجلاس میں واسا کی جانب سے نکاسی آب، واٹر سپلائی، ستھرا پنجاب صفائی انتظامات، میونسپل کمیٹی، انکروچمنٹ اور ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کے حوالے سے تفصیلات پیش کی گئیں، جبکہ واپڈا حکام نے بجلی کی فراہمی کے انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ہدایت کی کہ واپڈا، واسا، ہائی وے ، ہیلتھ اور ریسکیو سمیت تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوٹے پھوٹے روڈز کی فوری مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، لٹکتی اور ننگی تاروں کی درستگی اور جلوسوں کے روٹس سے تمام رکاوٹوں کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ادارے آپس میں رابطے مزید مضبوط کریں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں