کندیاں :سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کے لیے کارروائیاں

 کندیاں :سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کے لیے کارروائیاں

کندیاں :سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کے لیے کارروائیاںنمایاں مقامات پر ریٹ لسٹ آویزاں کریں ، تمام دکان داروں کو ہدایات

کندیاں(نمائندہ دنیا)پپلاں، کندیاں اور حافظ والا میں سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کے لیے کارروائیاں، گرانفروشی کے خلاف سخت نگرانی جاری اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال کی ہدایات پر انفورسمنٹ آفیسر میڈم شیزہ گیلانی اور انویسٹی گیشن آفیسر رشید کی جانب سے پپلاں، کندیاں اور حافظ والا کے مختلف بازاروں، دکانوں اور کاروباری مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا گیادورانِ چیکنگ اشیائے خوردونوش، سبزیوں، پھلوں، گوشت، دودھ اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کے سرکاری نرخناموں کا جائزہ لیا گیا جبکہ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ نمایاں مقامات پر ریٹ لسٹ آویزاں کریں اور حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں انفورسمنٹ آفیسر میڈم شیزہ گیلانی نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی انویسٹی گیشن آفیسر رشید نے بھی مختلف مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور دکانداروں کو سرکاری احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی ہوگی اور عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ دستیاب ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں