کھبیکی جھیل کی تزئین و آرائش کیلئے 30 کروڑ روپے مختص
کھبیکی جھیل کی تزئین و آرائش کیلئے 30 کروڑ روپے مختصخوشاب کے جنت نظیر علاقے وادی سون میں سیاحت کے فروغ کی راہیں ہموار
خوشاب (نمائندہ دنیا)نئے مالی سال کے بجٹ میں تفریحی مقام کھبیکی جھیل کی تزئین و آرائش کے لیے 30 کروڑ روپے کے خطیر فنڈز مختص کر دیے گئے ہیں، جس سے ضلع خوشاب کے جنت نظیر علاقے وادی سون میں سیاحت کے فروغ کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔ضلع کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس سیاحتی منصوبے کے لیے فنڈز کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حکومت کا ایک انقلابی اقدام قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ معتدل آب و ہوا اور دلکش قدرتی مناظر کے باعث یہ علاقہ کسی بھی لحاظ سے مری اور کاغان سے کم نہیں، تاہم طویل عرصے تک اس کی خوبصورتی نظر انداز رہی۔عوامی حلقوں کے مطابق وادی سون کو ٹورسٹ پوائنٹ کا درجہ ملنے سے نہ صرف مقامی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا بلکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ بڑھنے سے معیشت اور زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ متوقع ہے ۔