اخوت آفس کندیاں عملے کی من مانیاں، درخواست گزار پریشان

اخوت آفس کندیاں عملے کی من مانیاں، درخواست گزار پریشان

اخوت آفس کندیاں عملے کی من مانیاں، درخواست گزار پریشان\"اپنا گھر اپنی چھت\" سکیم کے درخواست گزار چکر لگانے پر مجبور ہو گئے

کندیاں (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب کی \"اپنا گھر اپنی چھت\" سکیم کے تحت قرضہ حاصل کرنا شہریوں کیلئے جوئے شیر لانے کے مترادف بن گیا ہے ۔ متعدد درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایک سال سے قرضہ حاصل کرنے کے لیے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں لیکن ان کے مسائل حل نہیں ہو رہے ۔ شہریوں کے مطابق سفارشی عناصر کے معاملات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جاتے ہیں جبکہ عام درخواست گزار مسلسل دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے بعض افراد طویل عرصے سے کندیاں آفس میں تعینات ہیں، جن پر جانبداری کے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔متاثرہ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، اخوت انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے ، قرضوں کی منظوری کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور میرٹ کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام حکومتی فلاحی سکیموں سے حقیقی معنوں میں مستفید ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں