محرم الحرام ، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے :کمشنر
محرم الحرام ، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے :کمشنر جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی، روشنی، پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی، روشنی، پانی، سکیورٹی اور دیگر سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ادارے باہمی رابطے کے ذریعے ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔