غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، پستول برآمد

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا  ملزم گرفتار، پستول برآمد

موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موچھ سب انسپکٹر توقیر احمد اور ان کی ٹیم نے دوران چیکنگ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق محمد اعظم ولد عطر خان سکنہ موہانے خیل موچھ کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد ہوا۔ ملزم اسلحہ رکھنے کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ موچھ میں مقدمہ درج کر لیا ہے ، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں