طالب علم کے قتل کا فیصلہ، مجرم کو 25 سال قید،8 لاکھ جرمانہ
طالب علم کے قتل کا فیصلہ، مجرم کو 25 سال قید،8 لاکھ جرمانہ ملزم اسد نے اپنے کلاس فیلو اور دوست شرجیل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سرگودھا کی عدالت نے تھانہ سلانوالی کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے 15 سالہ طالب علم کے قاتل کو 25 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔پولیس کے مطابق 16 نومبر 2025 کو ملزم اسد نے اپنے کلاس فیلو اور دوست شرجیل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں، جس پر اس نے یہ اقدام کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید خالق نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 25 سال قید کی سزا اور 8 لاکھ روپے بطور معاوضہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا۔عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو سزا بھگتنے کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اور ملزم دونوں فرسٹ ایئر کے طالب علم تھے ۔