ڈکیتی،چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے سے محروم

ڈکیتی،چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے سے محروم

ڈکیتی،چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے سے محرومگھر دن دہاڑے داخل ہو کر ملز موں نے عرفان کی بیوی اور بیٹی کو یرغمال بنا لیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ 45 جنوبی کے رہائشی محمد عرفان، جو بیرون ملک ملازمت کرتا ہے ، کے گھر میں دن دیہاڑے داخل ہو کر ملز موں نے اس کی بیوی اور بیٹی کو یرغمال بنا لیا اور قیمتی طلائی زیورات، دو لاکھ روپے نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے ۔اسی طرح 48 شمالی کے محمد سلیم، 53 جنوبی کے محمد ریاض، معظم آباد کے لیاقت علی اور واں میانہ کے اللہ دتہ کے گھروں سے بھی نامعلوم افراد مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے ۔کوٹ مومن میں بشیر احمد کے نجی سکول سے چار لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی، سولر سسٹم اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا، جبکہ فیملی پارک بھلوال کے باہر سے عرفان علی اور نور پور نون سے نذر محمد کی موٹرسائیکلیں بھی چوری ہوگئیں۔مزید برآں قدرت آباد کے افتخار احمد کے رقبہ سے نامعلوم افراد قیمتی درخت کاٹ کر لے گئے ۔پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں