تھیلیسیمیا فائٹرز کیلئے بلڈ کیمپ، پولیس اور وکلا کا مشترکہ اقدام

تھیلیسیمیا فائٹرز کیلئے بلڈ کیمپ، پولیس اور وکلا کا مشترکہ اقدام

تھیلیسیمیا فائٹرز کیلئے بلڈ کیمپ، پولیس اور وکلا کا مشترکہ اقدامپولیس افسروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،100 سے زائد بلڈ بیگز عطیہ کیے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پولیس اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کے اشتراک سے اولڈ بار روم میں تھیلیسیمیا فائٹرز کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وکلاء اور پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور 100 سے زائد بلڈ بیگز عطیہ کیے ۔بلڈ کیمپ میں صدر ڈسٹرکٹ بار رمیض سلطان فروکہ، جنرل سیکرٹری خاور جاوید چیمہ، ڈی ایس پی لیگل قاسم حیات رانجھا سمیت وکلاء برادری کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا اور خون کے عطیات دینے والے وکلاء اور پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ان عطیات کی بدولت تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی زندگیوں کو سہارا ملے گا۔صدر بار رمیض سلطان فروکہ اور جنرل سیکرٹری خاور جاوید چیمہ نے پولیس اور وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار سرگودھا ہمیشہ مظلوموں کی داد رسی اور فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش رہی ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے بلڈ کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ خون کی کمی کے شکار بچوں کی بروقت مدد ممکن بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں