چائنیز امبیسیڈر پروگرام ،158 طلبہ میں سکالرشپس تقسیم

 چائنیز امبیسیڈر پروگرام ،158 طلبہ میں سکالرشپس تقسیم

چائنیز امبیسیڈر پروگرام ،158 طلبہ میں سکالرشپس تقسیمیونیورسٹی آف سرگودھا میں تقریب،مہمانِ خصوصی وی سی پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس تھے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا میں چائنیز امبیسیڈر سکالرشپ پروگرام کے تحت 158 طلبہ و طالبات میں 17 لاکھ 84 ہزار روپے مالیت کے سکالرشپ چیک تقسیم کر دیے گئے ۔سکالرشپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنا سٹڈیز، سٹوڈنٹ فنانشل ایڈ آفس، ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ جات کے ہونہار اور مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم کی گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس تھے جنہوں نے طلبہ میں سکالرشپ چیک اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چائنیز امبیسیڈر سکالرشپ پروگرام پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی تعاون، علمی ترقی اور نوجوانوں کی معاونت کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم قوموں کے درمیان مضبوط رابطے کا ذریعہ ہے اور ایسے پروگرام مستحق طلبہ کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ انہیں بہتر تعلیمی کارکردگی دکھانے اور معاشرے کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کا حوصلہ بھی دیتے ہیں۔تقریب کے مہمانِ اعزاز پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان نے چینی سفارت خانے کے مسلسل تعاون کو سراہا اور کہا کہ باصلاحیت نوجوانوں پر سرمایہ کاری قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے ۔ڈائریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنا سٹڈیز و ہوسٹ ڈائریکٹر کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان نے کہا کہ دونوں ادارے پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں