رکشہ ڈرائیور کی 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش
میانوالی (نامہ نگار)واں بھچراں میں مبینہ طور پر 55 سالہ ظالم رکشہ ڈرائیور کی 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ملزم موقعہ پر لو گوں نے پکڑ لیا خوب مار کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گرفتار اور مقدمہ درج ہوا۔
بچی کی والدہ کی درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق وانڈھی رکن دین کی ایک گیارہ سالہ معصوم بچی والدہ کے ہمراہ سامان لینے جا رہی تھی کہ کہیں والدہ سے آگے پیچھے ہو گئی جس پر اس کی والدہ اور بھتیجے نے تلاش کی تو احمد پٹرولیم کے پیچھے سے جھاڑیوں میں بچی کے رونے کی آوازیں آئیں جہاں ملزم بشیر احمد اس سے زیادتی کی کو شش کر رہا تھا موقعہ پر لوگ پہنچ گئے۔ اور ملزم کی خوب چھترول کر کے پولیس کے حوالے کیا والدہ کی مدعیت میں دفعہ 376 کے تحت تھانہ واں بھچراں میں مقدمہ درج ہو گیا ۔