پریس کلب ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، مصالحتی کمیٹی تشکیل، مختلف فیصلے

 پریس کلب ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس،  مصالحتی کمیٹی تشکیل، مختلف فیصلے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا پریس کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت عبد الحنان چوہدری منعقد ہوا۔

 اجلاس میں جنرل سیکرٹری عمران گورائیہ نے گزشتہ کارروائی اجلاس کی روداد پیش کی جس کی ہاؤس نے توثیق کی۔اجلاس میں کلب کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے مصالحتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں اسرار احمد وڑائچ، میاں محسن، تصور ملیانہ اور تہور بلال کو بات چیت کا مکمل اختیار دیا گیا۔تاہم اجلاس میں واضح کیا گیا کہ مصالحتی کمیٹی ان افراد کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گی جنہوں نے ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کے دوران مبینہ طور پر حملہ کیا یا جھوٹے مقدمات کا حصہ بنے ۔مقررین نے کہا کہ پریس کلب کی عزت، باہمی اختلافات کے خاتمے اور ادارے کی رونق بحال کرنے کے لیے مصالحتی کمیٹی کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد افہام و تفہیم کی فضا قائم ہو سکے ۔اجلاس میں ضیاء الدین لالی اور قمر جاوید کو جھوٹے مقدمے میں گواہ بننے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا۔ عدم وضاحت کی صورت میں ان کی ممبرشپ معطل تصور کی جائے گی، جبکہ اﷲ رکھا سلیم کو مبینہ طور پر غیر قانونی کارڈز جاری کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کی سفارش کی گئی۔سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر 2025 میں درخواست دینے والے پانچ افراد علی رضا تھہیم، رانا ندیم شہزاد، عقیل خان، ملک اعجاز اور شاہنواز جالپ کو ووٹر ممبر نامزد کر دیا گیا۔مزید برآں سابق جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان پر درج مبینہ من گھڑت مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے اخراج کا مطالبہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں