سابقہ گھریلو تنازع، خاتون سمیت 3 افراد پر تشدد، مقدمہ

 سابقہ گھریلو تنازع، خاتون  سمیت 3 افراد پر تشدد، مقدمہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے 23 جنوبی میں مبینہ طور پر سابقہ گھریلو تنازع پر ایک خاتون سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔عمردراز نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ بیوی گلشن شہزادی، اس کی والدہ صفیہ بی بی اور والد احمد علی کے گھر میں داخل ہو کر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔

اہل محلہ کی مداخلت پر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔متاثرہ افراد کے مطابق ملزم عمردراز نے گھریلو ناچاقی پر گلشن شہزادی کو زبانی طلاق دی تھی اور اب بچوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہا تھا، جس سے انکار پر مبینہ طور پر یہ حملہ کیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں