یکم محرم الحرام ، ضلع بھر میں 2ماتمی جلوس برآمد ،213مجالس عزا

یکم محرم الحرام ، ضلع بھر میں 2ماتمی  جلوس برآمد ،213مجالس عزا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یکم محرم الحرام کے روز ضلع بھر میں 2ماتمی جلوس برآمد ہوئے اورشہر سمیت مختلف مقامات پر213مجالس عزاء برپا ہوئیں۔

 جس میں علمائء اور ذاکرین کرام نے واقعہ کربلا پر روشنی اور خاندان رسولؐ کے فضائل’ مصائب بیان کیے ، اس موقع پر قانون نافذ کرنیوالے اداوں کی طرف سے سکیورٹی و نگرانی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ،ضلع میں قائم کی گئی عارضی چیک پوسٹیں یکم محرم سے فعال کر دی گئیں جہاں اضافی نفری کی شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں