بوگس چیک دینے پرمقدمہ درج

بوگس چیک دینے پرمقدمہ درج

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )مڈھ پرگنہ پولیس نے نجی فوڈ کمپنی کو 50 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں ڈسٹری بیوٹر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 ثمر عباس نے کمپنی کو 50 لاکھ روپے مالیت کی مصنوعات خریدنے کیلئے چیک دیا جو بوگس تھا۔، تاہم متعلقہ بینک نے چیک کو ڈس آنر کرتے ہوئے بوگس قرار دے دیا۔ درخواست پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں