میانوالی میں اتوار کی عبادات کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت
میانوالی (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات اور ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کے احکامات پر اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر کے تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق مختلف چرچز پر پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے تاکہ عبادات پر آنے والے افراد کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے کہا کہ اقلیتی برادری کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔