ملک شعیب اعوان نے مقتولہ منتہاء زاہرہ کے گھر جا کر تعزیت کی

ملک شعیب اعوان نے مقتولہ  منتہاء زاہرہ کے گھر جا کر تعزیت کی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF)ملک شعیب اعوان نے شہر کی 8 سالہ مقتولہ منتہاء زاہرہ کے گھر بلاک 8 میں اہلخانہ سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا اور کہا کہ اس واقعہ نے ہر حساس دل کو غمزدہ کر دیا ہے ۔

ہم اس کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کہ واقعہ میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے اور آئندہ ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں