ہمیں پاک فوج پر فخر،صلاحیتوں پر بھی مکمل اعتماد ہے :مدبر احمد خان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ہمیں اپنی پاک فوج پر نہ صرف فخر ہے بلکہ اس کی خدادادصلاحیتوں پر بھی مکمل اعتماد ہے کیونکہ جس طرح معرکہ حق میں پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر دنیا کو ثابت کیا کہ ہماری پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔
خاتم النبیین ہارٹ سینٹر کے جنرل سیکرٹری مدبر احمد خان نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر اس ملک کے دفاع اور عوام کو سکھ کی نیند سونے کا موقع فراہم کیا ۔ہم جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی قیادت میں مسلح افواج پوری طرح دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔