صوبائی وزیر ،مشیر وزیراعلیٰ کا فرنیچر مارکیٹ چنیوٹ کادورہ
فیصل آباد،چنیوٹ(خصوصی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ضلع چنیوٹ میں فرنیچر مارکیٹ کی بیوٹیفکیشن کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے کمشنر فیصل آبادڈویژن مسرت جبیں کے ہمراہ فرنیچر مارکیٹ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔مشنر نے بریفنگ دیتے بتایا کہ بیوٹیفکیشن منصوبہ کے تحت میونسپل کمیٹی مسجد کی تزئین وبحالی، 135 دکانوں کے فرنٹ کی بیوٹیفکیشن،2 ہزار آر ایف ٹی ٹف پیورز کی بحالی،110 موٹر بائیکس کیلئے پارکنگ پلازہ،لکڑی کا کام،دکانوں کے باہر ایک ہی طرز کے بورڈز،سٹارم واٹر ڈرین کی تعمیر،کیبل ٹریز،شیڈز،وکٹورین پولز کی تنصیب،لائبریری پارک کی چار دیواری کا تعمیر مکمل ہوچکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مین انٹری گیٹ اور میونسپل کمیٹی کے گیٹ کا کام آخری مراحل میں ہے ۔صوبائی وزیراور مشیر نے فرنیچر مارکیٹ کی بیوٹیفکیشن کو سراہا۔انہوں نے موقع پر دکانداروں سے ملاقات بھی کی جنہوں نے فرنیچر مارکیٹ کی بیوٹیفکیشن پروزیراعلی ٰمریم نواز شریف کا شکریہ اداکیا۔