منتہا کیس: ڈی این اے رپورٹ سے متعلق سوشل میڈیا افواہیں بے بنیاد ، ڈی پی او ترجمان

منتہا کیس: ڈی این اے  رپورٹ سے متعلق سوشل میڈیا  افواہیں بے بنیاد ، ڈی پی او ترجمان

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈی پی او سرگودھا کے ترجمان نے 8 سالہ بچی منتہا کیس میں ڈی این اے رپورٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال مقدمے میں کوئی فرانزک یا ڈی این اے رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان کے مطابق ڈی این اے رپورٹ میچ نہ ہونے سے متعلق دعوے قبل از وقت اور حقائق کے برعکس ہیں، جبکہ مقدمے کی تفتیش بدستور جاری ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سنسنی خیز اور غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس حقائق اور شواہد کی بنیاد پر تفتیش مکمل کر کے ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کرے گی اور انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں