سینئر صحافی چودھری عتیق الرحمن گجر کی والدہ سپردِ خاک

سینئر صحافی چودھری عتیق  الرحمن گجر کی والدہ سپردِ خاک

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)سینئر صحافی اور نائب صدر پریس کلب بھاگٹانوالہ چو دھری عتیق الرحمن گجر کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی۔

جس میں صحافی برادری، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات، وکلاء، تاجر برادری اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحومہ کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردِ خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب، درجاتِ بلندی اور لواحقین، بالخصوص چودھری عتیق الرحمن گجر، کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں