آہنی گرل میں پھنسی زخمی بلی کو آپریشن کے بعد بچا لیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ریسکیو 1122 سرگودھا نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آہنی گرل میں بری طرح پھنس جانے والی زخمی بلی کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے ذریعے آزاد کر لیا۔
ایک بلی دیوار عبور کرنے کی کوشش کے دوران آہنی گرل کی نوکیلی سلاخوں میں پھنس گئی، جس سے اس کے جسم میں گہرے زخم آئے اور وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔اہلکاروں نے صورتحال کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی کٹر کی مدد سے گرل کا بولٹ کاٹا اور نہایت احتیاط کے ساتھ بلی کو آزاد کر لیا۔ ریسکیو کے مطابق حادثے میں بلی کے جسم پر گہرے زخم آئے تھے اور شدید چوٹ کے باعث اس کی انتڑیاں بھی متاثر ہوئی تھیں۔ریسکیو اہلکاروں نے بلی کو محفوظ مقام پر منتقل کرکے اس کے زخموں کی ڈریسنگ کی، ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اس کی جان بچانے کے لیے ضروری اقدامات کیے ۔