بھائی کے گھر سے رقم اٹھا کر اسے سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ دکھا کر دھمکانے پر مقدمہ

بھائی کے گھر سے رقم اٹھا کر اسے  سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ دکھا  کر دھمکانے پر مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھائی کے گھر سے رقم اٹھا کر اسے سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ دکھا کر دھمکانے والے شخص کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔

141شمالی کے رہائشی محمد احسن نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی اکاشف اس کی غیر موجودگی میں الماری سے پچاس ہزارروپے نکال کر لے گیا پتہ چلنے پر پیسے مانگے تو موصوف سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ کے ساتھ پوسٹ بنا کر سینڈ کر کے اسے دھمکانے لگا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرل یا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں