میانی:12سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش‘ملزم فرار
میانی:12سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش‘ملزم فرار ملزم توقیر بچی کے شور مچانے پر بھاگ نکلا م پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا
میانی (نامہ نگار )سرگودھا کے مختلف علاقوں میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات نہ رک سکے ۔تھانہ میانی کی حدود میں 12سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم چھت کے راستے فرار ہو گیا تازہ ترین واقعہ تھانہ میانی کی حدود میں پیش آیا جہاں محلہ نذر حیات والا میں ایک 12سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر کے مطابق، مدعی محمد ممتاز نے موقف اختیار کیا ہے کہ 26جون 2026کو دوپہر 3بجے کے قریب ان کی 12سالہ بیٹی(ا)اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے ہمراہ پڑوسیوں کے گھر قرآن پاک پڑھنے کے لیے گئی۔ بچی نے دروازہ کھٹکھٹایا تو ملزم توقیر نے دروازہ کھولا اور اسے یہ کہہ کر اندر بلا لیا کہ اس کی سہیلیاں اندر پڑھ رہی ہیں اور ابھی باہر آ جاتی ہیں بچی کے گھر میں داخل ہوتے ہی ملزم نے جلدی سے دروازہ اندر سے کنڈی لگا کر بند کر دیا، شور مچانے اور واویلا کرنے پر اس کی والدہ پروین، بھائی عمر دراز اور دیگر اہل علاقہ فوری طور پر اکٹھے ہو گئے بچی نے روتے ہوئے ورثاء کو تمام واقعے کی تفصیل بتائی جس کے بعد فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی گئی تھانہ میانی پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملزم توقیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔