محرم میں مثالی امن و امان مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ:میاں بلال
محرم میں مثالی امن و امان مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ:میاں بلالپوری انسانیت کے لیے صبر، قربانی اور حق و صداقت کا درس ہے
خوشاب (نمائندہ دنیا)مرکزی جمعیت اہلحد یث پنجاب کے نائب ناظم میاں بلال طارق نے عشرۂ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی مثالی صورتحال برقرار رکھنے پر حکومتی پالیسیوں، ضلعی انتظامیہ، پولیس، فول پروف سکیورٹی انتظامات اور امن کمیٹیوں کے مصالحانہ کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور مقامی انتظامیہ کی مؤثر حکمت عملی کے باعث محرم الحرام کے حساس ایام پرامن طور پر گزرے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اور یومِ عاشور کا پیغام کسی ایک مسلک تک محدود نہیں بلکہ یہ پوری انسانیت کے لیے صبر، قربانی اور حق و صداقت کا درس ہے ۔ واقعئہ کربلا اسلام کی سربلندی اور انسانیت کی فلاح کا آفاقی پیغام دیتا ہے ۔میاں بلال طارق نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتبِ فکر کے افراد نے باہمی ہم آہنگی اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی کی یہ مثالی فضا آئندہ بھی برقرار رکھی جانی چاہیے ۔