فاروقہ :گرمی میں ٹرانسفارمر جلنے سے کئی علاقوں کی بجلی معطل

 فاروقہ :گرمی میں ٹرانسفارمر جلنے سے کئی علاقوں کی بجلی معطل

فاروقہ :گرمی میں ٹرانسفارمر جلنے سے کئی علاقوں کی بجلی معطلنئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کیلئے اہلکاروں نے دوپہر کے وقت مین لائن بند کر دی

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا)گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کے ٹرانسفارمر بھی جواب دینے لگے ، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ منگلا بستی وارڈ نمبر 6کا ٹرانسفارمر خراب ہو گیا، جس کے باعث اہلِ محلہ نے پوری رات جاگ کر گزاری۔ اسی دوران رات تقریباً دو بجے مین روڈ پر نصب ایک اور ٹرانسفارمر جل گیا، جس کے نتیجے میں وارڈ نمبر 4سمیت ملحقہ علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔خراب ٹرانسفارمر کی مرمت اور نئے ٹرانسفارمر  کی تنصیب کیلئے فیسکو اہلکاروں نے دوپہر کے وقت مین لائن بند کر دی، جس سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید گرمی میں شہریوں کو طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ بجلی کی بندش کے باعث پنکھے بند ہو گئے اور شہری شدید گرمی کے باعث اذیت میں مبتلا رہے ۔ شہریوں نے فیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ گرمی کے موسم میں انہیں بار بار ایسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں